ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں کراولی اتسوا کے موقع پر میراتھن میں ہزاروں پرجوش لوگ شامل

کاروار میں کراولی اتسوا کے موقع پر میراتھن میں ہزاروں پرجوش لوگ شامل

Tue, 13 Dec 2016 04:40:40    S.O. News Service

کاروار12/دسمبر (ایس او نیوز) کاروار میں کراولی اتسوا کے حوالے سے ٹیگوساحل پرپہلی بار منعقدہ میراتھن دوڑ میں ہزاروں لوگوں نے بڑے جوش و خروش حصہ لیا۔ اس مقابلے کو آدتیہ برلاگراسیم نے اسپانسر کیا تھا۔

 میراتھن دوڑ کو دس،پانچ اور تین کلو میٹرس کے زمروں میں بانٹا گیا تھا۔دس کلو میٹر کے مردوں کے زمرے میں منجو نے اول،پرشو رام دوم اور چیدا نند نے تیسرا مقام پایا۔ خواتین کے زمرے میں راج شری اول،میگھا این پرسوجی دوم،اور میگھنا نے سوم مقام پایا۔پانچ کلو میٹر کی دوڑ میں مردوں کے زمرے میں ونائک گادی اول،سندیپ نولیکر دوم اور سمردھا نے سوم مقام پایا۔جبکہ خواتین میں بووی وڈّا اول،ویبھا سانت دوم اور ڈائنا سدّی نے سوم مقام حاصل کیا۔ان تما م جیتنے والوں کو بالترتیب 25، 15اور 10ہزار روپوں کے نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا۔تین کلو میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے والے پہلے پانچ مردوں اور خواتین کو میمنٹو دیا گیا۔

اس میراتھن دوڑ میں حصہ لینے کے لئے 1200لوگوں نے اپنا نام رجسٹر کروایا تھاجس میں 500طلباء شامل تھے۔

 میراتھن کو دلکش بنانے کے لئے افتتاحی اجلاس میں کنڑا فلم اسٹار آئیندریتا اوراس بار اولیمپکس میراتھن میں حصہ لینے والی او پی جیشاموجود تھی۔ میراتھن کا افتتاح ضلع انچارج وزیر مسٹر دیشپانڈے کے ہاتھوں انجام پایا۔انہوں نے کہا کہ امسال کراولی اتسوا کو بہت ہی مختلف انداز میں منایا جارہا ہے۔ میراتھن دوڑ کے انعقاد سے لوگوں میں اسپورٹس کے لئے دلچسپی بڑھ جائے گی۔
 


Share: